Share:

 طویل عرصے تک جواں رہنے کی تدبیر  

USE VEGETABLES AND FRUITS



 عمر کے بڑھنے سے کس قسم کی جسمانی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں: جلد ڈھلکنے لگتی ہے، مسوڑھے کمزور ہونے لگتے ہیں، ہماری ناک بڑی ہو جاتی ہے، چند مخصوص جگہوں پر بال اُگنا شروع ہو جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ چند اور جگہوں سے بالکل ہی غائب ہوجاتے ہیں، اور ہمارے قد کے چند ایک نہایت قیمتی انچ جن سے ہم وجیہہ نظر آتے ہیں، وہ غائب ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔


ماہرین حسن طویل ہی نہیں بھر پور،صحت مندو توانا اور طویل عرصے تک جواں رہنے کی تدبیر کیا کرتے ہیں. سب سے پہلے تو بیماریوں سے لڑنا سیکھئے۔ہر بیماری کا علاج موجود ہے ۔حتی الامکان حد تک صحت کو برقرار رکھنے کی تدابیر اختیار کیجئے۔ 

 فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچنے کے لئے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نا گزیر ہے ۔ا.اپنا بلڈ پریشر، کولیسٹرول،ذیابیطس اگر ہویا کوئی اور عارضہ ہو۔ آپ اپنا معائنہ کراتے رہیں ۔کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتو فیملی ڈاکٹر سے زیر بحث لا کر اس کا تدارک کرلیں ،اس طرح آپ کے کچھ پیسے ضرور خرچ ہوں گے مثلاً جب آپ ہر سال یا چھ ماہ میں کوئی ٹیسٹ کرواتے ہیں تو سرمایہ ضرور خرچ ہو گا مگر آپ اپنا خیال رکھ سکیں گے۔


ماہرین نفسیات اس تبدیلی کو جو کہ ہم میں عمر کے بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے 'شخصیت کی پختگی' کہتے ہیں۔ یہ تبدیلی بتدریج آتی ہے، غیر مرئی طور پر آتی ہے، کم سنی سے شروع ہوتی ہے اور اس کرّہِ ارض پر ہمارے 80 کی عمر تک پہنچنے کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تبدیلی آفاقی لگتی ہے: اس طرح کی تبدیلی گوئیٹے مالا سے لے کر انڈیا تک تمام بنی نوع انسان کی ثقافتوں میں نظر آتی ہے۔

غذاؤں کے مناسب انتخاب سے متوازن حالت میں لایا جا سکتاہے ۔

زیتون کا آئل

سلاد کھانے کی عادت ڈالنے اور اس سلاد پر اولیو آئل کی ڈریسنگ بھی کیجئے۔

یہ تیل بواسیر،جلدی امراض ،سوزش،پھوڑے پھنسیوں ،منہ کے چھالوں ،پتے کی پتھری ،دمہ ،نزلہ زکام اور عرق النساء جیسے امراض سے چھٹکارے کے لئے بھی مفید ہے۔اولیو آئل Virgineہوتو زیادہ بہترہے ۔یہ کوکنگ کے لئے مفید نہیں البتہ یہ درج بالا بیماریوں میں نہایت اکسیر ہے اور اسے ایک چائے کے چمچے کے برابر پینے سے فائدہ ہوتاہے۔

سنترے،مالٹے،چکوترے اور KiwiوٹامنC اسی طرح سبزیوں میں بروکولی مفید ترین سبزی ہے وٹامن استعمال نہ کرنے والے عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں ۔موسم کوئی بھی ہو اگر دودھ والی چائے کی کچھ مقدار کم کرکے روزانہ ایک کپ سبز چائے پی لی جائے تو تندرستی اور حسن دونوں بر قرار رہتے ہیں۔اگر آپ وزن کی زیادتی کا شکار ہیں تو آلو کھا سکتے ہیں ورنہ اس کا کدوکش کر کے ماسک اور کلینزنگ جیسے مقاصد پورے کر سکتے ہیں ۔

No comments