گرین ‏ٹی ‏اور ‏حسن

Share:

گرین ٹی کو چہرے پر لگانے کے فائدے


زیادہ تر لوگ گرین ٹی کو پینا پسند کرتے ہیں مگر  گرین ٹی کا چہرے پر استعمال آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

گرین ٹی کو مندرجہ ذیل چار مختلف طریقے سے جلد پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 گرین ٹی ماسک

گرین ٹی کا فیس ماسک بنا کر استعمال کیا جائے تو یہ جلد کے لیے بہت فائدے مند ہوگا۔ فیس ماسک بنانے کے لیے ایک بڑا چمچ باریک پسی ہوئی گرین ٹی لیجیے پھر اس میں 2چٹکی ہلدی اور ایک بڑا چمچ بیسن ڈال لیجیے۔

ان تمام چیزوں کو پانی کی مدد سے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور جب یہ ماسک خشک ہوجائے تو چہرہ دھولیں، ایسا ہفتے میں دو بار کرنے سے جلد چمکدار ہوجائے گی۔

گرین ٹی اسکرب

گرین ٹی کا اسکرب بنانے کے لیے سب سے پہلے گرین ٹی کے پتوں کو پانی میں اُبال لیجیے، جب یہ اچھی طرح اُبل جائیں تو پانی کو چھان کر پتوں سے علیحدہ کر لیجیے۔ گرین ٹی کے پانی میں چینی ڈال کر اسے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے، یہ ایک ایسا نیچرل اسکرب ہے جس سے آپ کے چہرے کے مسام میں موجود تمام گندگی صاف ہوجائے ہرہفتے میں ایک بار یا پھر دو بار ہی  کریں.  ورنہ چہرے کی جلد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے.۔

گرین ٹی سے آنکھوں کے گرد ہلکوں کا علاج

گرین ٹی آنکھوں کے گرد ہلکوں کے لیے بہت معاون ثابت ہوتی ہے، ہلکوں کے لیے آپ گھر میں موجود گرین ٹی بیگز کو استعمال کرنے کے بعد فریج میں رکھ دیجیے جب یہ ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں آنکھوں پر رکھیں ، ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد ہلکے اور سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔

 گرین ٹی اسکن ٹونر

ہمیں اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے ایک ٹونر کی ضرورت ہوتی ہے، مارکیٹ میں ملنے والے ٹونر کیمیکل سے بنتے ہیں جو کہ جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ ایک نیچرل ٹونر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گرین ٹی کو پانی میں اُبال کر چھان لیجیے، پھر اس گرین ٹی میں ایلوویرا جیل شامل کرکے ایک اسپرے بوتل میں محفوظ کر لیں.

No comments